لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مصلحت کا شکار رہی تو 6 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی، پیپلز پارٹی جن کے ساتھ مصلحت کے ساتھ چل رہی ہے وہ ہمارے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔
میڈیا ذرا ئع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پنجاب میں ایسے ہی چلتے رہے تو مصلحت کرنے والے ہمارے سگے نہیں ہیں وہ پنجاب میں ہمیں ختم کردیں گے۔
پنجاب میں ہم پھر سی یا ڈی کلاس کی ٹیم ہوں گے اور مقابلہ پھر نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ہوگا۔