• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات جلد نہیں، پنجاب میں اچھا ہونے جا رہا ہے، چوہدری شجاعت

اسلام آباد( طاہر خلیل ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ملک میں فوجی مداخلت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات جلد نہیں اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، پنجاب میں اچھا ہونے جارہا ہے۔ پنجاب اسمبلی مٹی کی نہیں بنی کہ ٹوٹ جائے گی، اکٹھے نہ ہوئے تو سب کی تباہی، یہ نہ سمجھے تو آئی ایم ایف پیسے نہیں دے گا۔عمران خان سمیت سب کو اسمبلیوں میں آنا چاہیے ۔ اگر انہوں نے صرف تنخواہ اور دیگر مراعات لینی ہیں تو اس کا کچھ فائدہ نہیں ہے۔ فوج نے نہ ہی کسی اور نے آنا ہے ۔سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اسلام آباد میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت نوید انور چوہدری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ، سینیٹر مشاہد حسین سید ، چوہدری شافع حسین ، فرخ خان ایم این اسے سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔
اہم خبریں سے مزید