• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدرکا حکومت مخالف مظاہرین سے نرمی نہ برتنے کا اعلان

کراچی(نیوزڈیسک) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے حکومت مخالف مظاہرین سے نرمی نہ برتنے کا اعلان کیا ہے۔ تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران وطن دشمن مخالفین کے ساتھ کوئی رحم نہیں کرے گا۔ تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ’ایرانی قوم کا دل سب کے لیے کھُلا ہے لیکن دشمن پر بالکل رحم نہیں کیا جائے گا۔ دشمن افواہیں پھیلا کر معاشرے کو تقسیم کر کے اسلامی معاشرتی اقدار سے ہٹانا چاہتا ہے۔‘ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن کی چالیں کامیاب نہیں ہوں گی، دشمن اپنے مقاصد کبھی حاصل نہیں کرسکے گا۔ ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف مظاہرے 3 ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید