کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ2014 کا آئین جائزے کے بعد چند ماہ میں بحال کرے گا جس میں ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں فرسٹ کلا س ٹورنامنٹ پیٹرنز ٹرافی اور سولہ ریجن کی ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کریں گی۔ ڈپارٹمنٹس اور ریجنز کے چار، چار نمائندے بورڈ آف گورنرز میں ہوں گے۔ پی سی بی نے2014 کے آئین کو اصل شکل میں بحال کرنے کا آغاز کرتے ڈپارٹمنٹس کو اپنی ٹیم بنانے کیلیے خطوط لکھ دیئے ہیں۔ آئین کی بحالی کے بعد ڈپارٹمنٹ ہزاروں کھلاڑیوں کو ملازمت دےسکیں گے، پی سی بی کے پیٹرن چیف وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیپارٹمنٹس کو فوری بحال کرنے اور ملازمتیں دینے کے حوالے سے احکامات جاری کررکھے ہیں۔