• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن ایجنٹ چور ملکی تاریخ کا بدترین تجربہ تھا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد‘لاڑکانہ ( بیورورپورٹ‘ایجنسیاں ) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ فارن ایجنٹ چور ملکی تاریخ کا بدترین اور ناکام ترین تجربہ تھاجس نے خوشحال ملک کو اندھیروں میں دھکیلا‘ استعفیٰ دیں خطوط کا بہانہ کیوں بنا رہے ہیں؟

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کرائیں، کیا تکلیف ہے؟جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں تو شاید اداروں میں عمران کے سہولت کار نہیں رہیں گے‘ عمران خان چاہتے ہیں آمریت کا دروازہ کھلے اور وہ بیک ڈور سے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بن سکیں ۔

لاڑکانہ میں لاڑکانہ میں زیر تعمیر ٹراما سنٹر کے معائنے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ خان صاحب کی پہلے ضد اور سازش یہ تھی کہ اسٹیبلشمنٹ میں بیٹھے ان کے سہولت کاروں کی موجودگی کے دوران انتخابات ہوں اور وہ کامیاب ہوں‘ اسٹیبلشمنٹ سے تو ان کے سہولت کار ہٹ گئےلیکن اب بھی کہیں کہیں ان کے سہولت کار موجود ہیں ‘وہ بھی الیکشن تک ختم ہو جائیں گے‘

 عمران خان کو اسی بات کی تکلیف ہے اسی لیے جھوٹ نفرت تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں۔عمران ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید