کراچی (نیوزڈیسک)برطانیہ نے ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران دہری شہریت والوںکی گرفتاری کی مذمت کی۔ لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے ایران سے دہری شہریت والے افراد کی گرفتاریاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی نژاد برطانوی شہریوں کی گرفتاری پر برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے ترجمان نے لندن سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار کیے گئے ایرانی نژاد برطانوی شہریوں سے متعلق ایرانی حکام سے معلومات مانگی ہیں۔