پشاور (جنگ نیوز) معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ (پل) نے پیراپلیجک سنٹر پشاور کے اشتراک سے معذور افراد کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ پیراپلیجک سنٹر حیات آباد کے آڈیٹوریم میں منعقدہ اس شاندار ضیافت میں 60 سے زیادہ معذور افراد، ان کی دیکھ بھال کرنے والوں اور تیمارداروں نے شرکت کی۔ پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمدالیاس، ڈاکٹر عامر زیب، پل کی مسز کائنات فاروقی، گل رخ اور سارہ نعمت، کلینیکل سائیکالوجسٹ اور گوہر رحمن فزیو تھراپسٹ نے افتتاحی سیشن میں شرکت کی اور شرکاء کو معذوری کے نفسیاتی اظہار اور آسان مشقوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ثناء اللہ، ایم آئی ٹی سپروائزر نے جسمانی بحالی کے حوالے سے اپنے شاندار سفر کے بارے میں بتایا، کمیونٹی میں آگاہی پھیلائی اور واضح کیا کہ تمام معذور افراد بھی ان کی طرح معاشرے کے قابل قدر رکن بن سکتے ہیں۔