کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی)کا اجلاس جمعرات 5 جنوری 2023 کو دوپہر ایک بجے کراچی میں طلب کر لیاہے۔ بلاول ہائوس کراچی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔