• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی اور امریکی طیارے آمنے سامنے، ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) چینی اور امریکی طیارے ایک دوسرے کے انتہائی قریب آنے کے بعد ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ پچھلے ہفتے کو بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بیڑے کے قریب پیش آیا۔’چینی لڑاکا جہاز امریکی ایئرفورس کے جاسوس طیارے کے 10 فٹ تک قریب آیا جس پر بین الاقوامی فضائی حدود میں تصادم سے بچنے کے لئے فوری اقدامات کرنا پڑے۔‘ امریکی حکام نے واقعے کو چین کے بڑھتے خطرناک عزائم کی علامت قرار دیا ہے۔امریکی فوجی حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’جہاز کے قریب آنے کا واقعہ 21 دسمبر جو پیش آیا اور اس میں چین کی نیوی کا جنگی جہاز جے 11 اور امریکی طیارے آر سی 135 کے قریب آیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید