راولپنڈی ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر جمعہ کے روز ملک بھر میں گوادرکے عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا گیا ۔تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر پرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی ملک محمد اعظم نےکہا ہےکہ راولپنڈی ضلع میں پندرہ مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئےجن سے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی ،ضلعی جنرل سیکرٹری عتیق احمد عباسی ، نائب امراء رضا احمد شاہ ،سید عذیر حامد ،راجہ محمد جواد اور پروفیسر محمد وقاص خان سمیت دیگر رہنماؤں نے اظہار خیال کیا ۔