• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری، 16 کو جیالا میئر ہوگا، بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن 15جنوری کو ہوگا اور 16جنوری کو جیالا میئر ہوگا، عمران خان نے دہشت گردوں کو جیل سے نکالا، معیشت کو نقصان پہنچایا، عمران خان نے شہیدوں کے لہو کا سودا کیا، ہمیں امپورٹڈ کہنےوالے نے ملک میں دہشت گردی کو امپورٹ کیا، میں نے فیصلہ کیا تھا کہ نئے سال کا جشن کراچی والوں کے ساتھ منانا ہے، ایک سال میں پیپلزپارٹی نے وہ کام کر کے دکھایا جو وعدہ کیا تھا، عدم اعتماد سے ایک شخص کو گھر بھیجا گیا، یہ عوام کی جیت ہے، آپ نے ہی اس سلیکٹڈ، کٹھ پتلی اور نالائق کا بندوبست کیا، 6 مہینے گزرنے کے بعد بھی بنی گالہ سے چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں، پیپلزپارٹی نےماضی میں بھی ملک کوبچایا،مستقبل میں بھی بچائینگے، جب بھی مقابلہ ہوگا، جیت سچ کی اور شکست جھوٹ کی ہوگی،مراد علی شاہ نے کراچی کیلئے جتنا کام کیا، کوئی وزیراعلی ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ چیف منسٹر ہاؤس کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پی پی پی کے نامزد امیدواروں اور کارکنان سے خطاب میں کیا بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ کراچی کسی ایک جماعت اور زبان بولنے والوں کا ہے، لیکن پیپلزپارٹی کہتی ہے یہ شہر ہرزبان بولنے والوں کا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں امپورٹڈ کہنےوالے نے ملک میں دہشت گردی کو امپورٹ کیا،اس بات کا کوئی خوف نہیں کہ کون جیتے گا کون ہارے گا پندرہ جنوری کوبلدیاتی الیکشن ہونگے کراچی کا مئیرجیالا ہوگا ھم جو کہتے ہیں وہ کردکھاتے ہیں الیکشن کا رونا رونےوالےخود الیکشن سے بھاگ رہےہیں ۔ ایک سال میں پیپلزپارٹی نے وہ کام کر کے دکھایا جو وعدہ کیا تھا، عدم اعتماد سے ایک شخص کو گھر بھیجا گیا، یہ عوام کی جیت ہے، آپ نے ہی اس سلیکٹڈ، کٹھ پتلی اور نالائق کا بندوبست کیا، 6 مہینے گزرنے کے بعد بھی بنی گالہ سے چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی سیاست نے جمہوریت اورسیاست کونقصان پہنچایا، پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی ملک کوبچایا، مستقبل میں بھی بچائیں گے، جب بھی مقابلہ ہوگا، جیت سچ کی اور شکست جھوٹ کی ہوگی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ کراچی کسی ایک جماعت اور زبان بولنے والوں کا ہے۔

اہم خبریں سے مزید