• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یقین ہے 2023 ملکی ترقی و خوشحالی کا سال ہوگا، آصف زرداری

اسلام آباد ( وقائع نگار )سابق صدر مملکت اور صدر پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ آنے والا سال ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کا سال ہوگا، دھرتی کو دہشتگردوں سے پاک،سیلاب متاثرین کو دوبارہ آباد کرینگے،اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ ہمارے ملک کے عوام نے بڑے دکھ جھیلے ہیں ،یہ ہمارا وعدہ ہے کہ دہشت گردوں کا صفایا کرکے اپنی دھرتی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور آنے والے نسلوں کو ہر طرح کے خوف سے پاک معاشرہ دینگے ، بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی ہماری بنیادی ترجیح ہے، ان کے چہروں پر مسکراہٹ ہمارا مشن ہے، انشاءاللہ وہ دوبارہ اپنے گھروں میں آباد ہوں گے اور اپنی زمینوں کو آباد کرینگے ، بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی مختصر مدت میں عالمی دنیا میں پاکستان کی ساکھ قائم کی ہے ، عالمی دنیا بلاول بھٹو زرداری کی بات بھی سن رہی ہے اور ان کے موقف کی تائید بھی کر رہی جو پاکستان کی تاریخی کامیابی ہے ، نئے سال کی خوشی کے موقع پر اپنی دعاؤں میں بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کو یاد رکھا جائے۔
اہم خبریں سے مزید