• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ ،عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا رہے اور معاشی صورتحال بہتر نہ ہوسکے۔ ملکی ڈیفالٹ کی خواہش کرنے والے کس کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پہلے بھی ملک بچایا اور ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا، سیاست نہیں ملک بچائو کے تحت حکومت سنبھالی ، حکومت ملک کے مسائل کو حل اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، ٹیکنوکریٹ حکومت عمرانی ٹولے کا نیا شوشہ ہے ۔ عمران خان ہر وقت فتنہ فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں ، یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا رہے اور معاشی صورتحال بہتر نہ ہو، پھرخدانخواستہ ملک ڈیفالٹ کرجائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سوچتے ہی رہ جائیں گے اور انتخابات اپنے مقررہ وقت میں ہی ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید