• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات کے ذمہ دار، PP، مسلم لیگ، PTI اور کرپٹ جرنیل ہیں، سراج الحق

حیدرآباد، کراچی (بیورورپورٹ، اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرکے توہین عدالت کی ہے، ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج کے ذمہ دار پی پی مسلم لیگ پی ٹی آئی اور کرپٹ جرنیل ہیں، 75 سالوں سے ملک پر مسلط امریکی ایجنٹ ضمیر و دختر فروش قیادت کی لوٹ مار کی وجہ سے معاشی و سیاسی بحران ہے اور قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے، ماضی میں حیدرآباد ایشیا کا ایک بہترین شہر تھا مگر پی پی اور ایم کیو ایم نے باری باری لوٹ مار کرکے شہر کو تباہ کردیا ہے عوام آئندہ بلدیاتی انتخابات کو ان کا یوم حساب بنادیں،لسانی سیاست نے کراچی وحیدرآباد میں خون خرابے کے سوا کچھ نہیں دیا، بلدیاتی الیکشن انتہائی اہم ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ مصطفیٰ گراؤنڈ لطیف آباد حیدرآباد میں منعقدہ بلدیاتی ورکرز کنونشن اور ٹھٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا منشور خود عیاشیاں اور عوام کی زندگی کو اجیرن بنانا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستانی عوام کی محرومیوں کی ذمہ دار 14 حکمران پارٹیوں کے تعاقب میں ہے،عوام آٹا کے حصول کے لیے دربدر پھر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید