• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز کا بھی ایم کیو ایم تحفظات کی دوری کیلئے رابطہ

اوکاڑہ (وارث حیدری) سابق صدر آصف علی زرداری مستقبل کی سیاست کیلئے سرگرم ہو گئے.

باپ پارٹی کے3پی ٹی آئی کے ایک رکن صوبائی اسمبلی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت غیر معمولی واقعہ قرار،نوازشریف کا بھی ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے زرداری کے ساتھ رابطہ،نواز کی ہدائت پر ہی وفاقی حکومت کا وفد آج کراچی پہنچےگا،ذمہ دار ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے سیاسی جوڑ توڑ کیلئے متحرک ہونے کو حکمران اتحاد کی مکمل حمائت حاصل ہے.

باپ پارٹی کے3ارکان بلوچستان اسمبلی میر ظہور بلیدی،میر عارف جان محمد حسنی،میر سلیم کھوسو اور پی ٹی آئی کے میر نعمت اللہ زہری کی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کو مستقبل کی سیاست کے حوالے سے انتہائی غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے.

حسن اتفاق ہے ماضی میں بھی سیاسی تبدیلیوں کا آغاز بلوچستان سے ہوتا تھا جبکہ اس بار بھی 4منتخب ممبران صوبائی اسمبلی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت بھی بلوچستان سے ہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید