نوشکی( نامہ نگار ) نوشکی ا ور گردونواح میں تین روز قبل بارش کے باعث سیلابی ریلوں کی وجہ سے پاک ایران ریلوے ٹریک میں نوشکی ا ور احمد وال کے مابین پانچ مقامات پر شگاف پڑنے سے پانچ دنوں سے پاک ایران کے مابین ریلوے کا رابطہ معطل ہے، اسٹیشن ماسٹر عبدالواحد کے مطابق تفتان سے کوئٹہ جانے والی مال بردار ٹرین احمد وال اسٹیشن پر کھڑی ہے، ریلوے اسٹیشن ماسٹر کے مطابق تین دن تک شگاف پر کرکے رابطہ بحال کر دیا جائے گا۔