کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک این نارتھ ناظم آباد کو اپنے ہی کالج سے بے دخل کرنے کے حکم کے بعد یہاں زیر تعلیم 800 سے زائد بچیوں، ان کے والدین اور اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔ اس صورتحال اور کالج کی ممکنہ بندش کے خلاف پیرنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے طالبات، والدین اور اساتذہ پیر، 02 جنوری کو صبح 9:30 بجے گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک این، نارتھ ناظم آباد کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کریں گے۔