لاہور (خبرنگار) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے چوہدری پرویز الٰہی کی دینی خدمات پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی دین کے حوالے سے خدمات تا حیات یاد رکھی جائیں گی ۔ختم نبوت اور ناموس رسالت پر چوہدری پرویز الٰہی نے ہمیشہ اعلیٰ و ارفع کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کی پہلی خاتم النبیین یونیورسٹی کا قیام بائیس کروڑ پاکستانیوں اور پوری امت مسلمہ کے لئے شاندار کارنامہ ہے۔ خاتم النبیین یونیورسٹی کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔خاتم النبیین یونیورسٹی سیرت النبی پر ریسرچ کے حوالے سے ایک ممتاز ادارہ بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے خاتم النبیین یونیورسٹی کا قیام دراصل عمران خان کی دینی خدمات کی ایک کڑی ہے ۔ لازوال دینی خدمات پر قوم چوہدری پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔