پشاور (این این آئی) صوبائی دارالحکومت پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ،شہر کے مختلف علاقوں میں موسم سر ہونے کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی جینا محال کر رکھا ہے جبکہ بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار بھی متاثر ہونے لگے شہریوں نے اس سلسلے میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔اندرون شہر کریم پورا مینا بازار شاہین بازار ہشتنگری بازار رہتی بازار گھنٹہ گھر ، ولی آباد کاکشال رشید گڑھی زرگر آبا د اور وزیر باغ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے شہریوں کے مطابق باقاعدگی سے بل کی ادائیگی کے باوجود موسم سرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے ۔اہلیان علاقہ کے مطابق گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معاملات زندگی متاثر ہونے لگے جبکہ کاروبار پر بھی متاثر ہونے لگی ۔