• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے شہری جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر ہیں‘ بی این پی

کوئٹہ (آن لائن) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے کہاہے کہ مینگل آباد کرانی میں تین روزقبل رہزنوں نے نوجوان محمد عباس کو حملہ کرکے شدیدزخمی کردیا جواب کراچی کےنجی ہسپتال میں زندگی وموت کی جنگ لڑرہاہے مگر تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے جواس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ پولیس نے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے انہوں نے کہاکہ بدامنی کے واقعات کے بعد شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں مسلح افراد روزشہر کی مختلف گلیوں اور سڑکوں پر شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کررہے ہیں حتیٰ کہ بعض مقامات پر گھروں میں بھی لوٹ مار کی اطلاعات ہیں مگر پولیس غفلت کا شکارہے لیکن بی این پی بدامنی کی صورتحال پرمزید خاموش نہیں رہ سکتی اس حوالے سے اپنا کرداراداکرینگے۔
کوئٹہ سے مزید