کوئٹہ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نے کہا ہے کہ سریاب توسیعی منصوبہ تاخیر کا شکار ‘مکین اور شہری ذہنی اذیت کا شکار ہونے کے ساتھ مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں،حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی یقینی نہ بنانے کی وجہ سے کام التواکا شکار ہے، چار سال سے مذکورہ روڈ کی تعمیرکا آغاز ہوا اور ہزاروں کی تعداد میں سڑک کے دونوں جانب دکانیں گرا کر لوگوں سے روزگار چھین لیا گیا جنہیں تا حال معاوضے کی ادائیگی ممکن بھی نہ ہوسکی۔ دکانداروں کو دکانوں کی دوبارہ تعمیر اور کاروبار شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے آئے روز متاثرین سراپا احتجاج ہیں تو دوسری جانب حکومت کی جانب سے متاثرین کو جو معاوضہ دیا جارہا ہے وہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق کم اور آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو، چیف سیکرٹری ودیگر حکام شہر میں ترقیاتی منصوبوں کی سست روی کا نوٹس لیںاور عوام میں پائی جانیوالی بے چینی دور کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی وجہ سے عوام کی مشکلات روز بروز بڑھتی جارہی ہیں، گیس پریشر میں کمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کوئٹہ سمیت شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ حکام سے مطالبہ ہے کہ اس جانب توجہ دی جائے۔