کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سلیکٹر شاہد آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلیاں چاہتے تھے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں گھاس والی پچ بنانے کے حامی ہیں۔ ماضی کے اعلیٰ عہدیداران نے غیرمعیاری پچز بنوائیں، وہ ٹیسٹ میچ ڈرا کے لیے کھیلنا چاہتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کیا ہے۔ ان کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ڈرا کرنے کی سوچ نے ہمیں شکست سے دوچار ، پاکستان اب ہار یا جیت کی سوچ سے باہر نکل کر معیاری ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گا۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی جارحانہ فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، انہیں سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کی ضرورت تھی، وہ نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے جیسے جارحانہ فیصلے کر سکتے ہیں۔ پاکستان کی وائٹ بال فارمیٹس کی ٹیم پی ایس ایل کی وجہ سے اچھی ہے، ماضی کے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو ختم کر دیا گیا جس سے ٹیسٹ کرکٹرز ملتے تھے۔ شائقین کو ہار جیت سے غرض نہیں۔