• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ میچ کی سیکیورٹی، ترقیاتی کام، دن بھر بدترین ٹریفک جام، شہری اذیت کا شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ، نیشنل اسٹیڈیم میں کر کٹ میچ کی سیکیورٹی کے باعث راستے بند کر نے جبکہ مختلف شاہراہوں پر ترقیاتی کام کے باعث پیر کو بھی دن بھر بد ترین ٹریفک جام ر ہنے سے شہری بدستور اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں ۔احتجاجی مظاہروں کے باعث شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیااور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور مرزا آدم خان روڈ پر علاقہ مکینوں نے سوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو گیا،اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں صبح کا ناشتہ اور کھانا پکانا ناممکن ہونے سے ہوٹلوں سے مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیا خرید نا پڑ رہا ہے۔ ادہرکورنگی کےعلاقہ مکینوںنے سوئی گیس کی عدم فراہمی کے خلاف کورنگی گودام چورنگی سے جام صادق پل کی دونوں سڑکوں پر کی بڑی تعداد جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے کے باعث بدترین ٹریفک جام ہو گیا، ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوئی گیس کی بندش نے گھروں میں امور خانہ داری کے معاملا ت کو بری طرح سے متاثر اور زندگی اجیرن بنادیہے ، بازار سے مہنگے داموں کھا ناخرید نا ہمارے بس سے باہر ہوگیاہے ، ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو مذاکرات کے بعد پرامن طور پر منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی دوڑ جیتنے کےلیے ترقیاتی کاموں کے نام پر پورےشہر کو کھود کر کھنڈر میں تبدیل کر دیا گیا ہے،ٹریفک جام میں عام شہری تو کجا ایمبولینسیں بھی گھنٹوں پھنسے رہنے سےمریضوں کی حالت بھی خراب ہو جاتی ہے،ارباب اقتدار اس جانب فوری توجہ دے کرشہریوں کو پریشانی اور اذیت سے نجات دلائے ۔
اہم خبریں سے مزید