پشاور(کرائم رپورٹر) پشاورمیں سٹریٹ کرائمزکی روک تھام کیلئے قائم ابابیل فورس میں پشاور کے علاقوں و گلیوں سے واقفیت رکھنے والے اہلکار تعینات کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق گز شتہ سال 80فیصد جرائم کاکھوج لگاکران میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا گیا،کئی چیلنجز ، مشکلات اور وسائل کی کمی کے باوجود ابابیل فورس کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ شہر میں جرائم کی روک تھام ممکن ہوسکے۔