پشاور(خصوصی نامہ نگار) نویں ڈی آئی جی امان اللہ میموریل خیبر پختونخوا ٹینس چیمپئن شپ پشاورمیں شروع ہوگئی جس کا باضابطہ افتتاح خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس نے ،صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمرایاز خلیل،پاکستان نمبر ون عقیل خان، ٹینس کوچز شہریار خان، رومان گل، نعمان خان، ذاکر اللہ بھی موجود تھے۔خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 10، 14، انڈر 18، مرد سنگلزاور ڈبلز کرائے جارہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے واپڈا، پولیس،پاکستان ائیر فورس،ایس این جی پی ایل اور صوبے کے دیگر کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ افتتاحی روز مرد سنگلز میں خیبر پختونخوا کے عبداللہ خان نے سیڈ نمبر 8 عزیر خان کو چھ دو، چھ تین سے، حسام خان نے معاذ خان کو چھ دو چھ ایک سے ، ایس این جی پی ایل کے عاقب حیات نے شان محمود کو چھ ایک چھ ایک سے، ایس این جی پی ایل کے ثاقب حیات نے خیبر پختونخوا کے جبران اللہ نے چھ دو چھ دو سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔