• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی معیشت کی سست روی، چین میں کورونا، تیل کی قیمتیں3 فیصد تک گرگئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی معیشت کی سست روی اور چین میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تیل کی طلب میں کمی کے خدشات پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 3فیصد گرگئیں ، برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برینٹ کروڈکی قیمت 2.73ڈالر یعنی 3.2فیصد کمی کے بعد 83.18ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ امریکی تیل یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 2.46 ڈالر یعنی 3.1فیصد سے کم ہو کر 77.80ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔ منگل کو اس سے قبل تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا تاہم بعد ازاں تین فیصد تک کمی پر بند ہوئیں جو گزشتہ ایک ماہ کے دوران سب سے بڑی کمی ہے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق چین میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور عالمی معیشت کی سست روی کے خدشات کے باعث تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں ۔  
اہم خبریں سے مزید