کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر پشین کے صدر سعداللہ خان ترین سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نے مریم نواز شریف کو پارٹی کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ پارٹی اور عوام کے مفاد میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز پاکستان کی ضرورت ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورحکومت میں قائد نوازشریف کیساتھ اپنی والدہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر ملک واپس آئیں اور ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹی۔ جب اپنی سیاسی جدوجہد شروع کی تو ان کے جلسوں سے اس وقت کے حکمران گھبرا گئے اور ہر طرح کی سازش ان کیخلاف کی گئی۔ مریم نوازشریف پارٹی کوفعال و متحرک بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کو موجودہ حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی، عوام پارٹی اور قائد نوازشریف کیساتھ ہیں ۔ آئندہ انتخابات میں بھرپورکامیابی کیساتھ ملک بھر میں اپنی حکومت بنائینگے۔درایں اثناء پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سینئر نائب صدر وممبر سنٹرل ورکنگ کمیٹی حیدر خان اچکزئی نے بیان مریم نواز کو پارٹی کا مرکزی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔