• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ ہاکی اگلے ہفتے سے شروع، 28ٹیمیں شریک

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ہاکی ورلڈ کپ 13سے29 جنوری تک بھارت میں کھیلا جائےگا، پاکستان مسلسل دوسری مرتبہ اس ایونٹ کے لئے کوالیفائی نہیں کرسکا۔ چلی اور ویلز کی ٹیمیں پہلی مرتبہ ایکشن میں ہونگیں، جس کے بعد ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد28ہوجائے گی، پہلا ایڈیشن 1971 میں کھیلا گیا تھااس طرح اس مقابلے کے انعقاد کے50 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ میں 92 میں سے 69 میچ جیتے، نیدرلینڈز نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچز کھیلے ہیں، 2018 ورلڈ کپ کے فائنل میں 100 میچز مکمل کر کے بھارت سے آگے ہے۔

اسپورٹس سے مزید