• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے عوام گیس و بجلی کی سہولیات سے محروم ہیں، اے این پی

کوئٹہ ( آئی این پی ) اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی نے کوئٹہ میں گیس کی عدم فراہمی اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ بلوچستان سے نکلنی والے گیس بھی یہاں کے عوام کومیسر نہیں اگر سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو حکام نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے انہوں نے بیان میں کہاکہ کوئٹہ شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اس کے باوجود شہر سمیت نواں کلی، ہزار گنجی، سریاب، بلیلی، کچلاک ،عالمو چو ک ،سیٹیلائٹ ٹاؤن، مشرقی بائی پاس ودیگرعلاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس سے شہری اذیت ناک صورتحال کا شکار ہیں۔
کوئٹہ سے مزید