کوئٹہ (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی، پشین کے صدرسعداللہ خان ترین ودیگر نےبیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے سنجیدہ ہیں۔ وزیراعظم کے دورہ صحبت پور کے دوران جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے وہاں انہوں نے 12دانش سکولوں کے قیام کا اعلان کیا جس سے بلوچستان میں تعلیمی صورتحال بہتر اور پسماندگی کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام وقت کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف بلوچستان کی ترقی وخوشحالی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکن قائد نوازشریف اور پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں ، بلوچستان کو ن لیگ کا گڑھ بنائینگے۔