• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ :2022 میں آتشزدگی کے 391 واقعات رونما ہوئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ، 2022 میں آتشزدگی کے 391 چھوٹے بڑے واقعات رونما ہوئے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ فائر بریگیڈ میں سہولیات کا فقدان ہے،تفصیلات کے مطابق گیس لیکیج ،شارٹ سرکٹ اور منی پٹرول پمپس کے باعث کوئٹہ میں آتشزدگی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ اس سلسلے میں جنگ کے رابطہ کرنے پر چیف فائر آفیسر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن عبدالحق اچکزئی نے بتایا کہ گزشتہ سال میں آتشزدگی کے وقعات میں اضافہ دیکھا گیا جسکی وجہ منی پٹرول پمپس،گیس لیکج اور شارٹ سرکٹ ہوتی ہے انہوں نے بتایا کہ سال بھر میں جہاں بھی آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے وہاں پر فوری فائر ٹینڈرز روانہ کئے گئے اور زیادہ نقصان ہونے پر قابو پالیا گیا حتیٰ کہ کچلاک،پشین،مستونگ،مچھ تک آتشزدگی کے واقعات کو کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ریسکو کیا انہوں نے کہا کہ وسائل انتہائی محدود ہیں لیکن اس کے باوجود کوشش ہے کہ عوام کو بھر پور سہولت فراہم کی جائے ۔
کوئٹہ سے مزید