کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سریاب لنک بادینی روڈ پراپنے ہی ٹریکٹر کے زد میں آکر گیارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے بتایا کہ منگل کی شام سریاب لنک بادینی روڈ پر واقع گوبرمیدانی کے قریب ٹریکٹر پر سوار گیارہ سالہ بچہ نواحمد ٹریکٹر سے گر کر اس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی ، متعلقہ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔