• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس راشن رعایت پروگرام کے لیے بہترین انتظامات کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان اشفاق احمد چوہدری نے ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا اوریتیم اور بے سہارا بچوں میں کھانا اور ان بچوں کی خدمت کرنے والوں مدرز میں گرم شالز تقسیم کرنے کی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے سہارے سے محروم بچے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہیں ۔ا یس او ایس ویلج کے بچوں کا ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کرائے جائیں گےاور واسا سے متعلق مسائل بھی حل کرائے جائیں گے۔سماجی رہنما اظہر بلوچ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میری زندگی کا مقصد ہے، 23 مارچ کو میوزک لوک میلے کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ایس او ایس ویلج کے ڈائریکٹر کامران یوسف نے کہا کہ یہ ادارہ گزشتہ 22 سال سے خدمات انجام دے رہا ہے ، دریں اثناکمشنر کی زیر صدارت احساس راش رعایت پروگرام بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر نے کہا کہ معاشرے کے نادار افراد کو سبسڈائزڈ ریٹ پر مخصوص اشیاءخوردونوش کی فراہمی کا آغاز کیا جارہا ہے ۔مستحق گھرانہ خود کو احساس راشن رعایت ویب سائٹ پر رجسٹر کروائے ۔اہل فرد کی موبائل سم قومی شناختی کارڈ پر رجسٹر ہونا ضروری ہے۔رجسٹریشن عمل میں 8123سے اہلیت کا پیغام موصول ہوگا ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو احساس راشن رعایت پروگرام کیلئے بہترین انتظامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی آگاہی کیلئے احساس راشن رعایت پروگرام کی آگاہی مہم چلائی جائے۔
ملتان سے مزید