ملتان( سٹاف رپورٹر) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری طارق زمان گجر نے شہباز شریف ہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرپرسن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ شمیم ملک، ایم ایس ڈاکٹر شاہد رضا سہرانی۔ ڈی ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال صائمہ ارم گیلانی ،ظہیر جاوید گجر، ڈاکٹر محمد طارق ہمراہ تھے ، انہوں نے ہسپتال کے مختلف ورڈز کا معائنہ کیا انہوں نے ہسپتال کی فارمیسی پر موجود لوگوں سے مسائل سنے ۔