• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، گیس پریشر میں کمی کیخلاف مکینوں کا احتجاج، سریاب روڈ پر ٹریفک متاثر

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) گیس پریشر میں کمی کیخلاف سریاب روڈ کے مکینوں نےٹائر جلا کر روڈ پر احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جمعرات کی صبح سریاب روڈ کے مکینوں نے شدید سردی کے باعث گیس پریشر میں کمی کیخلاف سریاب روڈ پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا اونعرہ بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس انتظامیہ نے شدید سردی میں گیس پریشر میں کمی کو دور کرکے بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی اس کے باوجود کوئٹہ اور سرد علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر چکا ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اس کے باوجود گیس پریشر میں کمی دور نہیں کی گئی جس کی وجہ سے خواتین کو امور خانہ داری بزرگوں اور بچوں کو سردی سے بچنے کے لئے گیس کی اشد ضرورت ہے اس کے باوجود گیس کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جارہی اور ہم مجبور ہو کر سراپا احتجاج ہیں اور روڈ بلاک کرکے احتجاج کررہے ہیں، روڈ بند ہونے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور لوگوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا کرناپڑا کئی گھنٹے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے اور بعد میں انتظامیہ کی یقین دہانی پر پرامن طور پر منتشر ہوکر روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا ۔
کوئٹہ سے مزید