• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کی بحالی، چین، پاکستان کو 9.9 ارب امداد دیگا

جنیوا(جنگ نیوز)پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے 16ارب ڈالر سے زائد امداد کی ضرورت ہوگی۔

اقوام متحدہ کے مطابق اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس آئندہ ہفتے جنیوا میں ایک روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کریں گےجس میں کئی سربراہان مملکت اور درجنوں ممالک کے اعلیٰ مندوبین شرکت کریں گے ۔

ادھرچین نے پاکستان کو سیلاب سے بحالی کیلئے بڑی امداد دینے کا فیصلہ کرلیا، چین کی جانب سے30کروڑ یوآن (9ارب 90کروڑ روپے )جلد پاکستان کو موصول ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چینی حکومت نے پاکستان کو امدادکی فراہمی سے متعلق آگاہ کردیاہے ۔

ذرائع کے مطابق نیشنل فلڈرسپانس کوآرڈی نیشن سینٹرنے فزیبلٹی اسٹڈی پلان تیارکرلیاہے جو صوبوں کی مشاورت سے بنایا گیاہے ۔ذرائع نے کہا ہے کہ چین کی امداد صوبوں میں سیلاب سے بحالی و تعمیر نو سمیت شعبہ صحت کے منصوبوں پر خرچ ہو گی۔

اہم خبریں سے مزید