• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ آتے ہی چھا گئی، تینوں اقساط ریٹنگ کیساتھ یوٹیوب پر ٹرینڈنگ میں بھی سرفہرست

کراچی (جنگ نیوز) نئے سال کی دہلیز پر ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“کی ماسٹر پیس ”تیرے بن“ اپنی پہلی ہی قسط سے نا صرف ”جیو ٹی وی“کے شائقین بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی تہلکہ مچا رہی ہے۔ ریٹنگ چارٹ پر اپنے کومپٹیشن کو زیر کرنے والی سیریل کی اب تک نشر ہونے والی تینوں اقساط پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ٹرینڈنگ کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی ماسٹر پیس ”تیرے بن“ اپنی شروعات کے پہلے ہی ہفتے میں ناظرین کے حواسوں پر چھا گئی ہے۔ ناظرین کی یہ دلچسپیاں ریٹنگ چارٹ پر نا صرف اپنے مدِ مقابل تمام پروگرامز پر سبقت کی عکاس ہیں بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر بھی3- Topپرٹرینڈنگ کررہی ہے۔ بدھ کی رات اپلوڈ ہونے والی تیسری قسط نے محض ایک گھنٹے کی قلیل مدت میں یوٹیوب پر ایک ملین سے زائد ریکارڈ ویوز حاصل کئے۔ ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ کی شائقین میں پذیرائی اس کی اسٹار کاسٹ، کہانی، اسکرپٹ، ہدایات کے ساتھ ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں نئے بینچ مارک سیٹ کرنے والے تخلیق کاروں عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی کاشوں کا مظہر ہے۔ ابھی تو ابتدائے عشق ہے، آنے والے وقت میں یہ ڈرامہ سیریل اور کتنے سنگ میل طے کرنے والی ہے یہ وقت بتائے گا۔ ڈرامے کی کاسٹ میں یمنی زیدی، وہاج علی، بشریٰ بشیر، محمود اسلم، سہیل سمیر، فرحان علی آغا، فضیلہ قاضی، حرا سومرو، حارث وحید، عاصم محمود، آغا مصطفی، سہیل مسعود، ملائیکہ ریاض، نازیہ خان، امبرین فاطمہ، فیصل بالی، علینہ چوہدری اور دیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ ہر بدھ اور جمعرات کی شب 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید