لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شکیل احمد نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی زمین کےانتقال کی منسوخی کیخلاف درخواست کی دوسرے فورم پرمنتقلی روکتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
وکیل صفدر شاہین پیرزاددہ نے موقف اختیار کیا کہ جہانگیرترین کی رحیم یار خان میں جےڈبلیو ڈی شوگر ملز کی چھ سو کینال اراضی کاانتقال منسوخ کر دیا گیا۔
اراضی کاانتقال سیاسی دباؤ پر منسوخ کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیورحیم یارخان نے جہانگیر ترین کی انتقال بحالی کی درخواست منظور کر لی، کسی قانونی جواز کےبغیر درخواست کو دوسرے فورم منتقل کر دیا گیا۔