• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، 24ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صدر سرکل پولیس نے موٹر سائیکل چوروں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24ملزمان کو گرفتار کرکے 4کلو چرس ، مسروقہ موٹر سائیکل ، اسلحہ برآمد کرلیا ۔علاوہ ازیں نشے کے عادی 20 فراد کو حراست میں لے لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او صدر سرکل شوکت جدون کی سربراہی میں تھانہ خروٹ آباد کے ایس ایچ او اجمل نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری دین محمد ، تیمور شاہ اور عزیز اللہ کو گرفتار کر کے دو کلو چرس ایک پسٹل 5راؤنڈ زجبکہ ایس ایچ او جاوید بزدار تھانہ امیر محمد دستی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جمال کے قبضے سے 2کلو چرس دوسری کارروائی میں ہوائی فائرنگ کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ملزم قیوم کے قبضے سے ایک پسٹل برآمد کر لیاگیا۔ایک شخص رحیم بخش کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئی اسی طرح صدر تھانے کے ایس ایچ او کامران بھٹی نے مفرور ملزم شاہ محمد ، اندھے قتل کے ملزم عبدالجبار جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے محمد اختر کے قبضے سے ایک پسٹل 3راؤنڈ،ایک شخص ذبیح اللہ کے قبضے سے پسٹل، 2راؤنڈ برآمد کر کے قبضے میں لے لیے اس کے علاوہ منشیات کے عادی افراد کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے 20افراد کو حراست میں لے کر علاج کےلیے بحالی مرکز بھیجا گیا۔علاوہ ازیں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 56موٹر سائیکلیں قبضے میں لےلی گئیں۔
کوئٹہ سے مزید