• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM کی تمام جماعتیں ملکر بھی عمران کا مقابلہ نہیں کرسکتیں، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں، نیت نیک اور سمت درست ہے،نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ مدد کرتے ہیں، پی ڈی ایم والوں کی نیت میں بھی کھوٹ ہے اور سیاست میں بھی،پی ڈی ایم کی حکومت نے چند ماہ کے اندر معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے،یہ اپنی نام نہاد سیاست بچانے کیلئے ملک سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے وزیر اعلی آفس میں سینئر وکیل رہنماءفیصل چوہدری اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی نے ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جہلم اور فیصل آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھ کر فیصلے کئے ہیں، چند ماہ میں پنجاب میں جتنے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، اس کی مثال گزشتہ 10برس میں نہیں ملتی،پہلے دور میں میٹرک تک اوراب بی اے تک تعلیم فری کردی۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام پی ڈی ایم کی حکومت کو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ چند ماہ میں پنجاب میں جتنے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، اس کی مثال گزشتہ 10 برس میں نہیں ملتی۔ پہلے دور میں میٹرک تک تعلیم مفت کی، اب بی اے تک تعلیم فری کردی ہے ۔ہمارا ہر لمحہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے وقف ہے۔
اہم خبریں سے مزید