کوئٹہ (پ ر) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے سینکڑوں سالاروں کو حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا۔اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے شعبہ انصار الاسلام کے زیر اہتمام تقریب تقسیمِ انعامات منعقدہوگی جس میں ضلع کوئٹہ اور ماتحت تحصیلوں کے سیکرڑوں سینئر سالاروں کو خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا ۔جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیروفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع، ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی محمد روزی خان، مرکزی سالار عبدالرزاق عابد لاکھو، صوبائی سالار حاجی دین محمد سیگئی ،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ اور مہمانان خصوصی ہوں گے۔اس سلسلے میں ضلع بھر کے سینئرسالاروں کا اجلاس زیر صدارت ضلعی سالار مولوی سعداللہ آغا منعقد ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی پروگراموں میں انصار الاسلام ضلع کوئٹہ کے سالاروں کی عظیم خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جمعرات 19 جنوری کو دوبجے مطلع العلوم بروری روڈ میں خدمات انصار الاسلام تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوگی، سینکڑوں سالاروں کو خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا۔ ضلعی سالار مولوی سعداللہ آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسوں میں نظم و نسق اور مختلف تحریکوں میں صف اول کا کردار ادا کرنے پر سینکڑوں سالاروں کو حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سالار ایوارڈ 2023 اور دیگر اعزازات سے نوازا جائے گا۔اجلاس میں معاون سالار مفتی محمد ابوبکر اور تحصیلوں کے سالار بھی موجود تھے۔