راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر مری احمد حسن رانجھا نے اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمد یوسف کے ہمراہ مری میں قائم سہولیاتی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے رواں ہفتے متوقع برف باری کے پیش نظر سہولیاتی مراکز پہ تعینات عملے کی حوصلہ افزائی اور ہر دم چوکس رہنے کی ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام فیلڈ سٹاف جو کہ سخت سرد موسم میں اپنی فرائض سرانجام دے رہا ہے کے لیے کھانا ان کے ڈیوٹی مراکز پر فراہم کرنے کا عمل شروع کیا جس کا باقاعدہ آغاز ٓج ڈپٹی کمشنر نے عملے کے ساتھ کھانا کھایا۔