راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں جاری ہوچکی ہیں۔جن پر اعتراضات آج سے داخل کرائے جاسکیں گے۔نئی حلقہ بندیوں کے تحت ضلع راولپنڈی اور ضلع مری میں یونین کونسلوں کی تعداد 162ہوگئی ہے۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کی یونین کونسلوں کی تعداد78کردی گئی ہے۔ضلع کونسل راولپنڈی کی یونین کونسلیں70ہیں،جس میں12شہری اور58دیہی یوسیز ہیں۔نئے ضلع مری کی14یونین کونسلیں ہوں گی۔جن میں دو شہری اور دس دیہی ہیں۔نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات نو جنوری سے23جنوری تک وصول کئے جائیں گے۔جس کیلئے ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے پبلک نوٹس جاری کردیا ہے۔جس کے مطابق درخواست گزار کا اعتراض کیلئ ے حلقہ کا ووٹر ہونا لازمی ہے۔ای میل،یا ڈاک کے زریعے موصول ہونے والے اعتراضات زیر غور نہیں لائے جائیں گے۔اعتراض کے ساتھ نقشہ اور حلقے کی تفصیل دینی ہوگی۔اعدادو شمار2017کی مردم شماری کے قابل قبول ہوں گے۔تین فروری تک اعتراضات کی سماعت مکمل کی جائے گی۔حلقہ بندیوں کی حتمی لسٹیں12فروری کو جاری ہوں گی۔اعتراضات کی وصولی و سماعت کیلئے کمیٹیاں قائم کردی گئیں ہیں۔حلقہ بندیوں کی تشکیل کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگا۔