• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابتدائی چار میچز میں 15 وکٹیں، نسیم شاہ نے ریکارڈ بنا دیا

کراچی (عبدالماجد بھٹی)پاکستانی پیسر نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی چار ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔ نسیم شاہ نے ابتدائی چار ون ڈے میں 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ آسٹریلیا کے ریان ہیرس اور گیری گلمور نے چار ون ڈے میں 14، 14 وکٹیں لی تھیں۔ پاکستان کے عثمان شنواری نے ابتدائی چار ون ڈے میں 12 شکار کئے تھے۔ 19سالہ نسیم شاہ کیریئر میں دوسری بار پانچ وکٹ حاصل کئے۔ ان کی بہترین بولنگ نیدر لینڈ کے خلاف روٹر ڈیم میں تھی جب21اگست کو انہوں نے33رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے تھے۔کراچی میں انہوں نے 57رنز کے عوض پانچ وکٹ حاصل کئے۔