میلبورن (جنگ نیوز) عالمی نمبر ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کی ملک بدری کے ایک سال بعد آسٹریلین اوپن نے ڈرامائی طور پر کرونا وائرس سے متعلق اپنی پالیسی کو تبدیل کر دیا۔ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کریگ ٹائلی نے پیر کو کہا کہ اس ماہ آسٹریلین اوپن میں کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 ٹیسٹ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ وائرس کے باوجود کھیل سکتے ہیں۔