کراچی(اسٹاف رپورٹر) زمان ٹاؤن کورنگی نمبر2 سے دو رز قبل لاپتا ہونے والی 13 اور 14 برس کی 2 لڑکیوں کے مبینہ اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا، دونوں لڑکیاں لاہور ریلوے اسٹیشن پر پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں، دونوں سہیلیاں کوریا کے میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس سے جنون کی حد تک متاثر اور کوریا جانا چاہتی تھیں، ایک کزن کو بھی آفر کی تھی جس نے ساتھ جانے سے انکار کردیا تھا، پولیس کے مطابق دونوں سہیلیاں ایک تیسری لڑکی سے بھی رابطے میں تھیں جس کا سراغ لگایا جارہا ہے۔