کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے عوام کو آٹے کی سرکاری نرخ پر فراہمی کیلئے احسن اقدام اٹھایا گیا ہے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سستے آٹے کی فراہمی کیلئے سیل پوائنٹ قائم کیا ہے آج سے سیل پوائنٹ پر سرکاری نرخ پر آٹا دستیاب ہوگا محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے شہر کی 5 فلورملز سے امور طے پا گئے ہیں فلورملز سیل پوائنٹ کیلئے آٹا فراہم کرینگی آئندہ چند روز میں شہر کے دیگر مقامات اور مضافاتی علاقوں میں بھی سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہدایت کے مطابق عوام کو آٹے کے عدم دستیابی کی شکایت کا ہر ممکن ازالہ کیا جائیگا۔