راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی میں گریڈ16اور 17 میں ترقی پانیوالے افسران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کا اہتمام بورڈ کے سابق یونین رہنما چوہدری معاف علی مبارک نے کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری معاف علی،راجہ سجاد اکبر،راجہ عثمان،ارشاد خان،سردار طارق عزیز اور خضر ستی نے بورڈ کے نئے چیئرمین ڈاکٹر عدنان، سیکرٹری ڈاکٹر ثمینہ اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ترقیوں کا عمل طویل عرصہ سے التواءکا شکار تھا۔