• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ، من پسند کرایوں کا حصول 98 ٹرانسپورٹروں کا چالان

پشاور( کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے پر 98 ٹرانسپورٹروں کو چالان کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر شہزادہ عمر عباس بابر کی ہدایت پر شہر کے مختلف سیکٹروں میں کی جانیوالی ناکہ بندیوں سے گزرنیوالی گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں سے کرایوں بارے آگاہی حاصل کی گئی جس میں زیادہ کرایہ وصول کرنے پر 98 ٹرانسپورٹروں کا چالان کیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر شہزادہ عمر عباس بابر نے کہا ہے کہ کسی کو خلاف قانون کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ حکومت اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی اے کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کیلئے مناسب کرایہ نامہ مقرر کیا جاتا ہے جس سے مسافر اور ٹرانسپورٹرز دونوں مستفید ہوتے ہیں اس کے باوجود مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنا ناقابل برداشت ہے۔
پشاور سے مزید