• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کل دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائینگے

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ ) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 12 سے 13 جنوری تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم کا یو اے ای کا تیسرا دورہ ہوگا۔ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے جس میں خاص طور پر دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے اور یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید